Heman Chong
Oleanders, 2024
Heman Chong
Oleanders, 2024
Single-channel video (no sound)
Printed Postcards inserted into books at the Sunday Book Bazaar, Mall Road
Supported by STPI – Creative Workshop & Gallery
Heman Chong (b.1977) is an artist, curator, and writer who creates texts, objects, installations, and situations in order to investigate the manner through which individuals form associations between objects in their environments. Based largely on books, publications and libraries, Chong’s works are striking in their creation of visual order as a means to draw out the “inevitably mnemonic nature of the conceptual object.” Heman represented Singapore at the Venice Biennale in 2003; more recent exhibitions include The Library of Unread Books at the Serpentine Pavilion, London, Meditations on Shadow Libraries at STPI in Singapore, and Endless Summer, UCCA Dune.
For as long as he can remember being an artist, Chong has been drawn to the presence of books, libraries, and writings in paintings. In Oleanders, the artist wandered around the Metropolitan Museum of Art in New York, and captured one hundred six close-up images of paintings with books in them. The artist then turned these cropped images of books into postcards, stashing five thousand of them in books at the Sunday Book Bazaar in Lahore, for bibliophiles to find while browsing. The image library of books is also on view as a video at the Pak Tea House, a fabled hotbed of the literary history of South Asia.
By inserting Oleanders’ painted books, taken from the Met Museum’s international collection, into the real publications to be found at the market, Chong’s project underscores how books from around the world can be found there. Indeed, Pakistan is one of the world’s largest importers of second-hand goods, from cars and electronics to clothes and books. By extending the life of these cast-off commodities, Pakistani consumers thereby lessen the ecological impact of the consumerist lifestyle of the West.
ہیمان چونگ
اولینڈرز، 2024
سنگل چینل ویڈیو (آواز کے بغیر)
پرنٹ کیے گئے پوسٹ کارڈز اتوار بُک بازار، مال روڈ کی کتابوں میں رکھے گئے
ایس ٹی پی آئی – کریئیٹو ورکشاپ اینڈ گیلری کے تعاون سے
ہیمان چونگ (پیدائش 1977) ایک فنکار، مہتمم، اور مصنف ہیں جو اپنے فنپاروں میں اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ لوگ اپنے اردگرد کی اشیاء کے ساتھ کیسے تعلق قایُم کرتے ہیں۔ ان کا کام کتابوں، لائبریریوں اور اشاعتوں پر مبنی ہے، جو یہ دکھاتا ہے کہ انسان اپنے ارد گرد کی اشیاء سے بصری طور پر کیسے وابستگی قایُم کرتے ہیں۔ چونگ نے 2003 میں وینس بینالے میں سنگاپور کی نمائندگی کی، اور ان کی حالیہ نمائشوں میں لندن کی “دی لائبریری آف اَن ریڈ بُکس” اور چین کی “اینڈلیس سمر” شامل ہیں۔
چونگ اپنے فن میں کتابوں اور لائبریریوں سے متاثر ہیں۔ اپنے منصوبے “اولینڈرز” میں، انہوں نے نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود 106 پینٹنگز میں کتابوں کی قریبی تصاویر لیں۔ انہوں نے ان تصاویر کو پوسٹ کارڈز میں تبدیل کیا اور 5,000 پوسٹ کارڈز کو لاہور کے اتوار بُک بازار میں کتابوں کے اندر چھپا دیا تاکہ لوگ انہیں کتابیں خریدنے کے دوران دریافت کر سکیں۔ پاک ٹی ہاؤس، جو جنوبی ایشیا کی ادبی تاریخ کا مشہور مرکز ہے، اس جگہہ پر انہوں نے یہ تصاویر ایک ویڈیو کے ذریعے بھی دکھائیں۔
میٹ میوزیم کی کتابوں کی ان تصاویر کو لاہور کے بازار میں کتابوں میں رکھ کر، چونگ اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ کس طرح دنیا بھر سے استعمال شُدہ کتابیں پاکستان میں آتی ہیں۔ پاکستان بہت سی استعمال شُدہ اشیاء درآمد کرتا ہے، جن میں کاریں، الیکٹرانکس، کپڑے اور کتابیں شامل ہیں، جو مغربی صارفیت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
Supported by STPI – Creative Workshop & Gallery