Discostan
Sonic Migrations, 2024
Founded in Los Angeles in 2011 by Arshia Haq and co-helmed by Jeremy Loudenback, Discostan is a space for performance, a record label, a radio show, and club all at once. It re-imagines through music the larger South and West Asia and North Africa region as a “fictional republic that transcends nationalism and the borders we know in the present moment.” They have opened for international legends such as Bappi Lahiri and Omar Souleyman, and their work has been featured on Pitchfork, the Guardian, KCRW, and the Quietus.
Making their Pakistan debut at Of Mountains and Seas, Discostan presents Sonic Migrations, a live performance, as part of the inaugural evening at Shalimar Gardens. The performance builds on their ongoing project of exploring archives and sonic narrative threads “from Beirut to Bangkok via Bombay,” to open an ever-evolving field of possibility, imagination, and liberation for immigrants, diasporic and marginalized communities of all kinds, and travelers of the fluid SWANA area, extending into archipelagic Southeast Asia through their collaboration with Leeroy New’s Aliens of Lahore performance. Their practice of weaving trans-regional solidarities and remixes of indigenous voices amplify the call for collective action in the face of the environmental and other crises confronting a divided humanity.
ڈسکوسٹان
سونک مائیگریشنز, 2024
ڈسکوسٹان 2011 میں لاس اینجلس میں ارشیہ حق کی قیادت میں قائم کیا گیا، جس کے شریک سربراہ جیریمی لاؤڈن بیک ہیں۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بیک وقت پرفارمنس اسپیس، ریکارڈ لیبل، ریڈیو شو، اور کلب ہے۔ جنوبی اور مغربی ایشیا، اور شمالی افریقہ کے خطے کو ڈسکوسٹان موسیقی کے ذریعے ایک “خیالی جمہوریہ” کے طور پر تصور کرتا ہے جو قومی سرحدوں کو خاطر میں نہیں لاتی۔ انہوں نے بپی لہری اور عمر سلیمان جیسے بین الاقوامی فنکاروں کے لیے پرفارم کیا ہے۔ ان کے کام کو پچفورک، دی گارڈین، کے سی آر ڈبلیو، اور دی کوائیٹس میں پیش کیا گیا ہے۔
“آف ماونٹنز اینڈ سیز” میں اپنی پہلی پرفارمنس کے لےُ ڈسکوسٹان نے سونک مائیگریشنز کے عنوان سے ایک لائیو پرفارمنس تیار کی ہے، جو شالیمار باغ میں شام کے افتتاحی ایونٹ کا حصہ بنے گی۔ یہ پرفارمنس ان کے جاری منصوبے کا حصہ ہے جس میں بیروت، بنکاک اور بمبئی جیسے مختلف خطوں سے موسیقی اور کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔ یہ منصوبہ مہاجروں، پسماندہ کمیونٹیز، اور مسافروں جو جنوبی مغربی ایشیا اور جنوبی مشرقی ایشیا، اور شمالی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے لیےاپنی نمائندگی کا موقع پیش کرتا ہے۔ لیروئے نیو کے فنپارے “ایلینز آف لاہور” کے ساتھ تعاون کے ذریعے، وہ ان خطوں کی نمائندگی کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان کا کام نہ سرف مختلف ثقافتوں کو ملاتا ہے، بلکہ مقامی لوگوں کے ماحولیاتی اور دیگر عالمی بحرانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے عمل کو ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔