Heman Chong

Oleanders, 2024

 

For as long as he can remember being an artist, Chong has been drawn to the presence of books, libraries, and writings in paintings. In Oleanders, the artist wandered around the Metropolitan Museum of Art in New York, and captured one hundred six close-up images of paintings with books in them. The artist then turned these cropped images of books into postcards, stashing five thousand of them in books at the Sunday Book Bazaar in Lahore, for bibliophiles to find while browsing. The image library of books is also on view as a video at the Pak Tea House, a fabled hotbed of the literary history of South Asia.

By inserting Oleanders painted books, taken from the Met Museum’s international collection, into the real publications to be found at the market, Chong’s project underscores how books from around the world can be found there.  Indeed, Pakistan is one of the world’s largest importers of second-hand goods, from cars and electronics to clothes and books. By extending the life of these cast-off commodities, Pakistani consumers thereby lessen the ecological impact of the consumerist lifestyle of the West.

Heman Chong (b.1977) is an artist, curator, and writer who creates texts, objects, installations, and situations in order to investigate the manner through which individuals form associations between objects in their environments. Based largely on books, publications and libraries, Chong’s works are striking in their creation of visual order as a means to draw out the “inevitably mnemonic nature of the conceptual object.” Heman represented Singapore at the Venice Biennale in 2003; more recent exhibitions include The Library of Unread Books at the Serpentine Pavilion, London, Meditations on Shadow Libraries at STPI in Singapore, and Endless Summer, UCCA Dune.

ہیمن چونگ

اولیئنڈرز، 2024

مختلف شکلوں، سائز اور دورانیوں میں تخلیق کی گئی تصاویر کی لائبریری، 2023

منجانب فنکار، ایس ٹی پی آئی گیلری اور امانڈا ویلکنسن گیلری

ایک فنکار بننے کے بعد، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، میں ہمیشہ ایسے فنپاروں کی طرف راغب ہوا ہوں جن میں کتابیں،کتاب گھر اور لکھائیاں ہوں۔

“2023 میں، میں نے تین دن نیویارک کے میٹ میوزیم میں گھومتے گزارے. مجھے ایسے فن پاروں کی  تلاش تھی جن میں کتابوں کی تصویریں ہوں۔ ایک اعلیٰ ساخت کے کیمرے، سونی آر ایکس۔ 100 ایم 7، کی مدد سے میں نے تصاویر کھینچیں اور پھر ان میں سے کتاب کے علاوہ سب کچھ کاٹ دیا۔ اب میں اس طرح لی گئی تصاویر کے پوسٹ کارڈ بنانے جا رہا ہوں۔

یہ پوسٹ کارڈ، لاہور کے کتابوں کے اتوار بازار میں رکھی کتابوں میں چھپائے گئے اور یوں یہ بغیر کسی قیمت کے بانٹے گئے۔

تصاویر کا اس طرح بانٹنے کا مقصد، لاہور کے عام آدمی کے ساتھ ایک ذاتی گفتگو ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ پوسٹ کارڈ گھروں میں جگہ بنائیں گے، کسی فریج پر لگائے جائیں گے یا پھر یہ کتابوں میں نشان زد کرنے کے طور پر استعمال ہوں گے۔

اولیئنڈرز کا ایک متوازی خاکہ، پاک ٹی ہاؤس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں، میں ایک اسکرین پر کتابوں کی تصاویر دکھاؤں گا۔ اس طرزِ نمائش کا مقصد، کام کو ایک فلم یا ایک دیواری نقش کی طرح دکھانا تھا۔ ہر تصویر صرف کتاب پر نظر ڈالتی ہے۔ تصویر میں بدلاؤ، میرے کام کا بنیادی عنصر ہے۔ میرا ماننا ہے کہ تصاویر کے ساتھ یوں کام کرنا ایک فنکار ہونے کے ناطے اشد ضروری ہے۔ تصویر میں بدلاؤ، تصویر کو ایک نئی شکل دیتا ہے۔ تصویر کا ایک ویڈیو میں بدلنا، اسے ایک مادی شکل سے برقی شکل میں ڈھال دیتا ہے۔

” اولیئنڈرز” کا عنوان ونسنٹ وین گوگ کے ایک فنپارے سے لیا گیا ہے۔ 1888 میں تخلیق کیے گئے اس فنپارے میں کینوس کے گلابی پھول ایک نیلے گلدان میں رکھے نظر آتے ہیں۔ گلدان کے پاس، ایمیل زولا کا ناول،”زندگی کی خوشی” دھرا ہے۔ ناول کا نام، وین گوگ نے فنپارے میں خود کندہ کر کے لکھا تھا۔ جس طرح وین گوگ نے اپنے کام میں ایک اور فنکار کے نام کا حوالہ دیا، اُسی طرح  میں اپنے کام کے ذریعے دوسروں فنکاروں کے کام کا حوالہ دینا چاہتا ہوں.




Supported by STPI – Creative Workshop & Gallery