Lo Lai Lai Natalie
A Messenger – Passerby in Our Battlefields, 2022-23
Two-channel video, sound, 28:05
As in her work as a farmer, the practice of Hong Kong-based Natalie Lo Lai Lai as artist is rooted in care for the local environment, responding to the relationships between humans and more-than-human beings that define the ever-changing agricultural cycle. This can be seen in A Messenger – Passerby in Our Battlefields, in which the many winged neighbors share space with the Sangwoodgoon collective. The artist notes that whereas “farmers have always rooted themselves and their produce firmly in the earth[…] others are uprooted and transplanted, flying calmly through the sky and navigating the currents with the aid of intuition, so as not to plunge into the mud.”
Lo Lai Lai Natalie (b. 1983, Hong Kong) received the WMA Commission Grant on the theme of Opportunity in Hong Kong, and she was the Gold Award recipient of the Media Art Category of the 26th ifva Award, Hong Kong in 2021. In addition to being a member of the Sangwoodgoon farming community since 2010, she uses photography, video, and installation as a means to interact with nature, in addition to engaging with topics of food, fermentation, surveillance, and meditation. Lo’s works have been exhibited at Wooferten (2010), WMA Space, Hong Kong (2020), Enclave Contemporary, Shenzhen (2023), and the Asian Art Museum, San Francisco (2021). This is Lo’s first biennial exhibition, and first exhibition in South Asia.
لو لائی لائی نٹالی
لو لائی لائی نٹالی (پدائش 1983 ، ہانگ کانگ) نے ہانگ کانگ میں موقع کے حصول موضوع پر ڈبلیو ایم اے کمیشن گرانٹ حاصل کی اور 2021 میں انہیں چھبیسواں اِفوا ایوارڈ، ہانگ کانگ 2021 کے میڈيا آرٹ کیٹیگری میں گول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2010 سے کمیونٹی سینگ وُڈ گُون (Sangwoodgoon) کی رکن ہونے کے ساتھ ساتھ وہ فطرت کے ساتھ تعلق استوار کرنے اور خوراک، خمیر، نگرانی، اور مراقبے کے موضوعات پر کام کرنے کے لیے تصویر کشی، ویڈیو، اور انسٹالیشن کا استعمال کرتی ہیں۔ ووفرٹین (2010)، ڈبیلو ایم اے اسپیس، ہانگ کانگ (2020)، انکلیو کنٹمپریری، شنزن (2023)، اور ایشین آرٹ میوزیم، سان فرانسسکو (2021) میں لو کے فنون کی نمائش ہو چکی ہے۔ جنوبی ایشیا میں لو کے کام کی پہلی نمائش ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا میں پہلی بار کسی بینالےکے زیر تحت نمائش میں شریک ہو رہی ہے۔
ہانگ کانگ کی شہری نٹالی لو لائی لائی بطورِ فنکار اور مکمل طور فطری طریقے سے کا شت کاری کرنے والی کمیونٹی سینگ وُڈ گُون (Sangwoodgoon) کے رکن کی حیثیت سے مقامی ماحول کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ اپنے قیام کے روز سے یہ ادارہ شنزن کی سرحد کے قریب کھیتوں میں کاشت کاری اور کمیونٹی کی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے فصلوں کی پیداوار کے فطری شہر سے سیکھ لیا ہے اور لو نے اپنے فن کے ذریعے، کائنات کی دیگر انواع کے ساتھ انسانوں کے قریبی تعلق کو اجاگر کیا ہے۔ یہی تعلق ہمارے زراعتی دور کو تشکیل دیتا ہے جو کہ مسلسل تبدیلی کے عمل سے دوچار ہے۔ اس حقیقت کا مشاہدہ ہم ایک پیامبر- ہمارے جنگ کے میدانوں میں راہی میں دیکھ سکتے ہیں جہاں کئی پنچھی ہمسائے جو سین وڈ گون کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ”کسانوں کی اپنی زندگی اور فصلیں تو بڑی اچھی طرح زمین کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، جبکہ دیگر انواع اپنی مٹی سے بے دخل اور دربدر ہو کر آسمان میں خاموشی سے اڑان بھر رہے ہیں اور وجدان کی مدد سے لہروں کی کھوج لگاتے ہیں تاکہ کہیں کیچڑ میں نہ گِر پڑیں۔‘‘
ایک پیامبر۔۔ ہمارے جنگ کے میدانوں میں راہی، 23-2022
ہانگ کانگ آرٹس ڈیویلپمنٹ کونسل کے تعاون سے
Supported by the Hong Kong Arts Development Council






