Udeido Collective

Koreri Projection, 2024

Udeido Collective

Koreri Projection, 2024

Commissioned in 2024 by Lahore Biennale Foundation

Udeido Collective was established in Yogyakarta in 2018 as a platform for young artists from across Papua to spearhead an artistic movement within their homeland.  Taking their name from the ude leaf used on the island to treat wounds, Udeido aims to heal and reconstruct the collective memory of the Papuan people.  Members include Betty Adii, Michael Yan Devis, Yanto Gombo, Nelson Natkime, Constantinus Ruharusun, Andre Takimai, and Dicky Takndare, all from Indonesia’s easternmost region. They have been featured at the Jogja Biennale (2021) and the Biennale of Sydney (2024).  

Koreri Projection is a two-part installation comprising a mural-size painting and a ceiling projection that shines through bark and hanging banners onto found objects and the room itself.  On entering the space, viewers are immediately confronted by the large canvas that makes clear the threats that neocolonial expansion and extractivism pose to the flora, fauna, and indigenous peoples of West Papua, as the Indonesian targeting of its easternmost region for development has results in massive deforestation and loss of customary lands. At the same time, with the projection, it is Udeido’s intention that Koreri, meaning “a new life/a life full of peace” in the Papuan language, also the name of the Papuan independence movement in the 1930-40s, will be projected on the land of Lahore. Through a participatory approach, the artists who installed the work as well as viewers alike will leave temporary shadows and traces in the installation, symbols that represent emotional attachments but also the existence and identity of a people. 

اودیدو کلیکٹیو / ڈکی تاکندرے

کورری پروجیکشن، 2024

2024 میں لاہور بینالے فاؤنڈیشن کے ایماء پر

اودیدو کلیکٹیو کا قیام 2018 میں عمل میں آیا۔ اس کے ممبرز میں ڈکی تاکندرے، یانتو گومبو، نیلسن نکیمے، بیٹی آدیی، کونسٹانٹینس رہاروسن، اور مائیکل یان ڈیوس شامل ہیں۔ ان کا کام 24ویں سڈنی بینالے اور 16ویں جوگجا بینالے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

ڈکی تاکندرے ایک بصری فنکار ہیں جن کا تعلق پاپوا، انڈونیشیا کے مشرقی خطے سے ہے، اور اب وہ یوگیاکارتا میں مقیم ہیں۔ وہ مختلف فنون جیسے پینٹنگ، ڈرائنگ، لکڑی کی نقش کاری، انسٹالیشن، اورعوامی شرکت کے ذریعے پاپوا کے سماجی اور ثقافتی منظرنامے کو اجاگر کرتے ہیں، جس کا مقصد اس خطے کے سیاسی اور انسانی مسائل کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ 2018 میں تاکندرے نے اودیدو کلیکٹیو کی بنیاد رکھی، جو پاپوا کے مختلف علاقوں سے نوجوان فنکاروں کو یکجا کرنے والا پلیٹ فارم ہے اوراس طرح انہوں نے اپنے آبائی علاقے میں ایک نئی فنکارانہ تحریک کی قیادت کی۔

 “کورری پروجیکش” ایک مکسڈ میڈیا انسٹالیشن ہے جس میں مختلف ملنے والی اشیاء، کینوس اور چھال پر بڑی سائز کی پینٹنگز اور لٹکے ہوئے بینرز شامل ہیں، جن پر چھت سے روشنی کا پروجیکشن ہوتا ہے۔ اودیدو کلیکٹیو کا مقصد ہے کہ “کورری”، جس کا مطلب پاپوا کی زبان میں “ایک نئی زندگی / امن سے بھرپور زندگی” ہے، اور جو 1930-40 کی دہائیوں میں پاپوا کی آزادی کی تحریک کا نام بھی تھا، اسے لاہور کی سرزمین پر پیش کیا جائے۔

“کورری پروجیکشن” میں پاپوان لوگوں اور ان کے قدرتی ماحول سے رشتے، جو علامتوں، نمونوں یا آرائشی اشیاء میں ظاہر ہوتا ہے، کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کمرہ ایک رنگین منظر میں تبدیل ہوجاتا ہے جو دکھاتا ہے کہ انسانی ہاتھوں کے مختلف نقوش کس طرح ایک بڑے اور پیچیدہ ماحولیاتی نظام کا خلاصہ ہیں، جبکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی، قدرتی وسائل کا بے رحمانہ استحصال، اور انسانوں اور فطرت کے درمیان علیحدگی جیسے مسائل پر گفتگو کا موقع فراہم کرتا ہے، جو براہ راست مغربی پاپوا میں مقامی لوگوں کے اجتماعی وجود کے لیے خطرہ ہیں۔ فنکاروں اور ناظرین کی شرکت سے یہ انسٹالیشن عارضی سائے اور نشان چھوڑجا‎‎ئیں گی، جو جذباتی وابستگیوں کی علامتوں کے ساتھ ساتھ ایک قوم کی موجودگی اور شناخت کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔

 




‎ ‎