Zarina Muhammad
Shelters for seeds and all that quietly survives, 2024
Zarina Muhammad (b. 1982) is a Singaporean artist, educator, and researcher whose practice is deeply entwined with a critical re-examination of oral histories, ethnographic literature, and other historiographic accounts about Southeast Asia. Working at the intersections of performance, text, installation, ritual, sound, moving image, and participatory practice, she is interested in the broader contexts of ecocultural and ecological histories, mythmaking, haunted historiographies, water cosmologies, and chthonic realms. She has presented her work at MOCA Taipei (2019) and biennial exhibitions in Singapore (2022), Diriyah (2024), and Gwangju (2024).
Shelters for Seeds and All that Quietly Survives is an invitation to sit with other-than-human worlds and multispecies landscapes to allow and practice forms of ecological witnessing, inspired by the form and visual layout of the Southeast Asian mancala or congkak. The assemblage includes handmade paint from crushed aromatic incense powder, botanicals, soil and spices, mirrors, foraged materials, miniature prints, text printed on cards, and manipulated found objects, with creatures real and mythical in attendance. Shelter for Seeds is part of a broader body of work that explores deliberations about place histories and attuning one’s senses to changing environments that we inherit and inhabit. Installed in the space of the hammam at Shalimar Gardens, the scents of the installation conjures the perfumes that would have been used as part of the ablutions at the historical baths.
زرینہ محمد
بیجوں اور خاموشی سے جیتے رہنے والی ہر شے کے لیے جائے عافیت، 2024
زرینہ محمد (پیدائش 1982) سنگار پور سے تعلق رکھنے والی ایک فن کار، معلم، اور محقق ہیں جن کا کام جنوب مشرقی ایشا کے متعلق زبانی تواریخ، نسلی جغرافیہ کے متعلق ادب، اور تاریخ نویسی پر تنقیدی سوچ بچار کا کام کرتی ہیں۔ پرفارمنس، متن، انسٹالیشن، روایت، آواز، گردشی تصویر اور شمولیتی مشق جیسے میدانوں میں کام کرتے ہوئے وہ ماحولیاتی ثقافت اور ماحولیاتی تواریخ، افسانہ سازی، آسیب زدہ تواریخ نویسی، زیر آب اور زیر زمین حیات کے علم جیسے وسیع تر موضوعات میں خاص دلچسپی لیتی ہیں۔ ان کے منصوبے، پرفارمنسز اور انسٹالیشنز سنگا پور آرٹ میوزیم، این ٹی یو سنٹر آف کنٹمپوریری آرٹ، انڈونیشیا کنٹمپریری آرٹ نیٹ ورک، کنٹمپریری آرٹ تائی پے اور دیگر مواقع پر پیش ہو چکے ہیں۔
بیجوں اور خاموشی سے جیتے رہنے والی ہر شے کے لیے عافیت کا مقام ہمیں انسانوں کے علاوہ دیگر مخلوقات کی دنیاؤں اور کثیر الانواع نظاروں کے ساتھ مل بیٹھنے کی، اور مختلف شکلوں کے ماحولیاتی مشاہدہ کو ممکن بنانے اور اسے سرانجام دینے کی دعوت دیتا ہے۔
جنوبی ایشیائی منقلہ (جس کا مآخذ سہ حرفی عربی مصدر ن-ق-ل ہے، جس کا مطلب “حرکت” یا “منتقلی ہے) یا کانگکاک کی اشکال اور بصری خاکے کو لیتے ہوئے، یہ تنصیب چھوٹی چھوٹی پینٹ شدہ اینٹوں، مٹی کی صراحیوں اور ایسے متن کی اسمبلاج سے ترتیب دیا گیا ڈائیوراما ہے جو پانی کی گزرگاہوں اور دریائی راستوں، رنگوں اور پانی اور مٹی کی مہک، بینالانواع رشتے، باغات کی تاریخ، اینٹوں، مکانات اور ایسی دیگر جگہوں کی تعمیر سے جڑے پرامپٹ، حوالے اور رابطوں کی جانب اشارہ کرتا ہے جہاں محبت اور غم اپنی پناہ اور عافیت تلاش کرتے ہیں۔
زمین میں بیجوں کی کاشت کی مرسوم نقالی کی جانب اشارہ کرنے والے اور پانسے یا آفاقی طور پر متفقہ ہدایت سے تحریک پانے والے ایک کھیل کے طور پر، منقلہ/کانگکاک کو اس کی سادہ ترین شکلوں میں، صرف زمین یا لکڑی میں کچھ کھوکھلے گڑھے، کوڑی کے گھونگے یا بیج درکار ہوتے ہیں۔ کھلاڑی بیج بونے سے متعلق راستوں پر، ان گڑھوں کے ساتھ ایک طے شدہ حساب کی حامل سرشت کی تابع چلتے ہیں، جنہیں پناہ گاہوں کے طور پر بھی سوچا سمجھا جا سکتا ہے۔
اس مکس میڈیا اسمبلاج میں کوٹے ہوئے خوشبودار بخور کے سفوف، نباتات، مٹی، مصالحوں، ہاتھ کے بنے پینٹ، باٹک کے ریشوں، آئینوں، چارے کے مواد، منیایچر پرنٹس، کارڈز پر چھپے ہوئے متن، اور ردوبدل کی گئی ملنے والی اشیا جیسے موادات شامل ہوں گے
حاضرین کو تنصیب کے مخصوص عنصر کے ساتھ تعامل کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ تنصیب کا پیمانے اور جہت کا تعین مقام سے مخصوص پہلوؤں اور جگہ کی سمت کی بنیاد پر اور اس کے ردعمل میں کیا جائے گا۔ اس تنصیب کا ارادہ یہ ہے کہ یہ آرام کے لیے ایک خاموش جگہ ہو۔ کارڈز پر چھپا ہوا متن کام میں مشغول کرنے کے متعلق ہدایت شدہ پرامپٹس پر مشتمل ہو گا۔
تنصیب ایک ایسا وسیع تر مجسم کام ہے جو کہ جگہوں کی تواریخ اور ہمارے رہنے کے اور ہمیں ورثے میں ملے بدلتے ماحولوں کے ساتھ حواس کو ہم آہنگ بنانے کے متعلق گہرے افکار کی دریافت کرتا ہے۔ یہ جاری دریافتیں ایسے طریقوں کی عکاسی کرتی ہیں جن کے ذریعے ہم اپنا میلان ظاہر کرتے، اپنے حواس کو مختلف کثیر پیمانہ الجھاؤوں کو سنتے اور ان کی جانب میلان کرتے، جگہ کی سیاست میں شریک ہوتے، اور جگہ، تواریخ اور بے قاعدہ جغرافیوں سے جڑی کہانیوں اور علمی نظاموں کی مجموعی نوعیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
Commissioned in 2024 by Lahore Biennale Foundation