Ayesha Sultana
Untitled (Rest), Form Studies, 2018
Watercolor on paper, 11.7 x 8.3 inches
عائشہ سلطانہ
اَنٹایٹلڈ (ریسٹ)، فارم اسٹڈیز، ۲۰۱۸
واٹر کلر اون پیپر، ۸.۳ ۔ ۱۱.۷ اینچیز
عائشہ سلطانہ بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں رہتی ہیں اور کام کرتی ہیں۔ سلطانہ کی مشق ڈرائنگ، ساونڈ، مجسمہ سازی اور فوٹو گرافی کے ذرائع پر محیط ہے۔ جو منیمل جمالیات استعمال کرتے ہوئے فنِ تعمیر اور زمین کی تزئین سے متاثر ہوتا ہے۔ ل بی ۰۱ نمائش شدہ ’ فارم اسٹڈیز‘ کاغذ پر کام کا ایک جاری حصہ ہے جو ہمیں اس بات کی بصیرت فراہم کرتا ہے کہ وہ ڈھاکہ میں اپنی روزمرہ کی زندگی میں گلیوں کے کونوں، تعمیراتی تفصیلات، دیواروں کی سطحوں اور تعمیراتی اشیاء کو کس طرح دیکھتی ہے اور ان جگہوں پر جہاں وہ سفر کرتی ہے۔ کاغذ پر پیش کیے گئے یہ نقوش بعض اوقات صفحہ ہستی سے اچھل کر اس کے جسمانی مواد اور مجسمے میں تبدیل ہو۔
فنکارہ کے اپنےالفاظ میں، “وہ صرف شکل کے مشاہدے نہیں ہیں، بلکہ مواد، حرکت اور فاصلے کے ہیں”، یہ سب سلطانہ کے دیکھنے اور سوچنے کے انداز کی کلید ہیں۔ سلطانہ نے وسیع پیمانے پر نمائش کی ہے، جس میں ایف ای اے سی، پیرس ۲۰۱۷)، اکسپیریمینٹر، کولکتہ (۲۰۱۷)، ڈھاکہ آرٹ سمٹ (۲۰۱۶)، گیلریہ ویلنٹینہ بونومو روم (۲۰۱۴) میں سولو شوز شامل ہیں۔ وہ صمدانی آرٹ ایوارڈ ۲۰۱۴ کی وصول کنندہ ہیں اور ڈھاکہ میں آرٹسٹ کے زیر انتظام تنظیم، برٹو آرٹس ٹرسٹ کی رکن ہیں۔
Text and image source: Lahore Biennale Foundation