Alia Syed
Film still, Priya, 2011
16 mm film, color, silent, duration: 13 minutes, loop
عالیہ سید
فلم سٹل، پریا، ۲۰۱۱
ایم ایم فلم، رنگ، سائلنٹ، دورانیہ: ۱۳ منیٹ، لوپ
عالیہ سید لندن اور گلاسگو، برطانیہ کے درمیان رہتی ہیں اور کام کرتی ہیں۔
سید ایک تجرباتی فلم ساز ہیں۔ پریا ایک ۱۶ ملی میٹر پر مشتمل، پریا پوار کی ایک سیائلنٹ فلم ہے۔ پریا پوارایک روایتی ہندوستانی رقاصہ ہیں اور یہ فلم اُن کے کتھک ڈانس کو کیمرے کو رقاصہ کے سر کے اوپر رکھ کر شوٹ کرتی ہے۔ اِس کہنی کے سنانے میں یہ فن پارہ دو فنکاروں اور کہانی کاروں کےدرمیان تصادم بن جاتا ہے۔
سید نے اس فلم کو کمپوسٹ شدہ مواد، ملبہ اور نامیاتی کچرے کے ساتھ ملا کرڈیڑھ سال تک اپنے باغ میں دفن رکھا۔ ایملشن کی پرت پر حملہ کرنے والی نمی رنگوں اور داغوں کا غیر متوقع نتیجہ پیدا کرتی ہے اور اس تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے، فوٹیج میں رقاصہ کے جسم کو بگاڑ کر توڑ دیا جاتا ہے۔ اس عمل میں، فلم کی جسمانی مواد کے طور پر وقت گزرنے کا اشاریہ بننے کی صلاحیت، بائیو ڈی گریڈیشن کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔
سید کی حالیہ فلمیں وائٹ چیپل گیلری (۲۰۱۷)، اینٹورپ آرٹ ویک اینڈ (۲۰۱۷)، ٹیٹ برطانیہ (۲۰۱۶)، ٹیٹ ماڈرن (۲۰۱۶)، بی بی سی آرٹس آن لائن، لاس اینجلس کاؤنٹی میوزیم آف آرٹ (۱۳ ۔ ۲۰۱۲)، پانچویں ماسکو بینالے، میوزیم آف ماڈرن آرٹ، نیویارک (۲۰۱۰)میں دکھائی گئیں۔ ان کی نمائندگی تلور گیلری کرتی ہے۔
Artwork courtesy: Talwar Gallery