Shirin Neshat
Turbulent, 1998
Two-channel video, 10 min. 35 sec.
ٹربیولنٹ، ۱۹۹۸
ٹو چینل وڈیو، ۱۰منٹ ۳۵ سیکنڈ
شیریں نشاط (پیدائش۱۹۵۷، قزوین، ایران) نیویارک شہر میں رہتی ہیں اور کام کرتی ہیں۔
نیشات کی تصاویر اور فلمیں ثقافتی، مذہبی اور سیاسی حقائق کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں جو دنیا بھر میں مسلم خواتین کی شناخت کو تشکیل دیتے ہیں۔
ٹربیولینٹ، فنکارکا اسٹل فوٹوگرافی سے ردانگی اور ویڈیوانسٹالیشن کی جانب تبدیلی کا پہلا قدم اورایرانی معاشرے کی سماجی ساخت کے سلسلے میں مرد اور عورت کے تضادتی مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی پہلی کوشش۔ اس کام کا بنیادی موضوع ایرانی خواتین کی موسیقی سے عدم موجودگی پر ایک تحقیق ہے۔ [عام طور پر عورتوں کی ایسی محفلوں میں شامل ہونے پر پابندی عائد ہے جبکہ مرد حضرات ایسی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں] ٹربیولینٹ کو دو چینل پروجیکشن کے طور پر دو طرفہ اسکرینز کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ حاضرین موسیقی کے اس پروگرام میں عینی شاہدین کا کردار نبھا رہے ہیں۔ حاضرین موسیقی کے اس پروگرام میں عینی شاہدین کا کردار نبھا رہے ہیں۔ مرد گلوکارقابِل قدرحاضرین کےلئےایک روایتی دھن کے ساتھ ایک محبت بھرا گیت گاتا ہے، جب کے عورت ایک خالی آڈیٹوریم میں غیر معمولی نغمہ سرائی مرد گلوکار اور حاضرین کے مجمع میں ہیجانی کیفیت پیدا کر دیتی ہے۔ ٹربیولینٹ معاشرتی تضادات کی طرف نظِرثانی پر مجبور کر رہا ہے جیسے کا لا اور گورا رنگ، مرد اور عورت، خالی اور بھرا ہوا تھیٹر، ساکن اور متحرک کیمرہ، روایتی اور غیر روایتی موسیقی۔ بلا آخر خاتون موسیقار اپنے خاص انداز کی وجہ سے روایتوں کو متاثر کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے جبکہ مرد کا کردار اسکےآتا ہے۔
نشاط نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں جن میں، وینس بینالے(۱۹۹۹) میں پہلا بین الاقوامی انعام، گوانگجو بینالے (۲۰۰۰) میں گرینڈ پریکس، ایڈنبرا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ویضول آرٹ ایوارڈ (۲۰۰۰)، نیویارک میں فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مرکز سے انفینٹی ایوارڈ (۲۰۰۲)، یونیورسیٹ ڈیر کنسٹی برلن سے زیرو ایوارڈ (۲۰۰۳)، ہیروشیما سٹی میوزیم آف آرٹ سے ہیروشیما فریڈم پرائز(۲۰۰۵)، اورنیو یارک کا للیان گیش پرائز (۲۰۰۶) شامل ہیں۔
Lahore Biennale Foundation