Naiza Khan

Manora Field Notes, 2019
Multi-media installation

Manora Field Notes is an iteration of the artist’s long-standing engagement with Manora Island, a peninsula off the coast of Karachi. Khan’s sustained response to the island’s landscape has produced a complex alternative geography, in which the technology of optics – tunnel, aerial view or telescopic – becomes an important part of the multi-sensory mapping of land. She has witnessed the slow erasure of the island’s architectural history and natural ecology. The field notes re-imagine the relationship of craft and technology; of lived histories and ritual to unmask the processes of the global south supply chain. Khan’s visual practice is built on a process of critical research, documentation and mapping-based exploration; focusing on urban public space and its entanglement with colonial history and the excesses of capital. Her multidisciplinary work draws on an extensive archive of photographs, drawings, recorded observations and video work. She engages with multiple bodies of knowledge – historic myths, urban theory and local communities, to foreground the dimensions of embodiment, ecology and habitation. Like the island that stands as a sentry-post, Manora Field Notes is an observation point to see the effects of the uneven geography in the global south, through technologies of vision.

منوڑہ ِفیلڈ مشاہدات پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بندرگاہ سے کچھ دور واقع جزیرہ نما منوڑہ کے ساتھ فنکارہ کے دیرینہ اور تدریجی تعلق کا ایک نیا اظہار ہے۔

خان نے جزیرے کے قدرتی منظر کے بارے میں ایک متبادل پچیدہ جغرافیہ جنم دیا ہے جس میں مناظریات کی ٹیکنالوجی-سُرنگ، فضائی یا دوربینی منظر- زمین کےکثیرالجہتی حس کی نقشہ بندی کاایک لازمی حصہ بن جاتی ہے- انہوں نےجزیرے کےفِن تعمیرکی تاریخ اورقدرتی ماحول کو آہستہ آہستہ ِمٹتےدیکھا ہے۔ فیلڈ مشاہدات میں گلوبل ساؤتھ اورسپلائی کی زنجیرکےسلسلوں س پردہ اٹھانے کے لیے دستکاری اور ٹیکنالوجی؛ زندہ تواریخ اور رسم کے تعلق پر سوچ بچار کیا گیا ہے۔

خان کی بصری مشق تنقیدی تحقیق، دستاویزسازی اور نقشہ سازی پر مشتمل کھوج پر مبنی ہے جس میں توجہ کا مرکز شہری عوامی مقام اور نوآبادیاتی تاریخ کے ساتھ ُاس کا تعلق اور سرمائے کی زیادتیاں ہیں۔ ُان کے کثیرالجہتی کام کی بنیاد تصویروں کے ایک بڑے ذخیرے، ڈرائنگز، رقم شدہ مشاہدوں اور ویڈو ورک ہے۔ انہوں نے صورت گری، ماحولیات اور مسکن کے اظہار کے لیےعلم کی مختلف شاخوں – تاریخ افسانے، شہری نظریہ اور مقامی برادریاں – کو بروئے کار لایا ہے۔ یہ نمائش ایک مشاہدہ گاہ ہے جو ایسی بصیرتیں عطا کرتی ہے جو کہ گلوبل ساؤتھ اور دنیا کی دیگر ایسی جگہوں سے مماثلت رکھتی ہیں جو کہ ِاسی طرح کی تبدیلیوں سے گزر رہی ہیں۔

سنتری گاہ کی حیثیت رکھنے والے جزیرے کی طرح، منوڑہ فیلڈ مشاہدات نگاہ کی ٹیکنالوجیز سے، گلوبل ساؤتھ میں غیرہموار جغرافیے کے اثرات بھانپنے کے لیے ایک مشاہدہ گاہ ہے۔

 




Text courtesy the artist
Acknowledgements to Rossi & Rossi, London